اسرو کے ذریعہ کارٹوسیٹ 2 کی کامیاب لانچنگ

آج ملک کے تمام ٹی وی چینلوں، ریڈیو اور ای پیپرس نے اسرو کی ایک اور شاندار کامیابی کو اپنے نشریوں اور اشاعت میں شامل کیا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو نے خبر دی ہے کہ اسرو نے آج صبح موسم کا مشاہدہ کرنے والے سیارچے کارٹوسیٹ 2 (Cartosat-2)کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔ اسرو کے چیئرمین اے ایس کِرن کمار کے مطابق ، اس سیریز کے ساتویں سیارچے کارٹوسیٹ 2 اور 28 دیگر پے لوڈس کو پی ایس ایل وی سی-40 کے ذریعے یک بعد دیگرے کامیابی سے مدار میں بھیجا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندرمودی نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹ پیغام میں صدر نے کہاکہ یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کا موقعہ ہے۔ ہندوستان کا سوویں سیارچے کارٹوسیٹ 2، دو کو پیسنجر سیٹلائٹ نیز چھ دوست ممالک- کینیڈا، فن لینڈ، فرانس ، کوریا ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 سیٹلائٹ کی لانچنگ ملک کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئے سال میں اس شاندار کامیابی سے ٹکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کے فوائد ملک کے شہریوں، کسانوں، ماہی گیروں وغیرہ تک پہونچیں گے۔