وزیراعظم نریندر مودی عالمی لیڈروں کی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر

ایک بین الاقوامی سروے  میں وزیراعظم نریندرمودی کو دنیا کے چوٹی کے تین لیڈروں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔سوئٹزرلینڈ میں قائم گال اپ انٹرنیشنل کے ذریعہ کئے گئے ایک سالانہ سروے میں جناب مودی کو عالمی لیڈروں میں تیسرے نمبر پر رکھاگیاہے۔ سروے میں 55 ملکوں میں 53ہزار 769  لوگوں سے ان کی رائے معلوم کی گئی تھی۔جرمنی کی چانسلرانجیلا مرکیل پہلے نمبرپر جبکہ فرانس کے صدر امانوئیل میخوں دوسرے مقام پر ہیں۔