امریکہ تارکین وطن کا ملک بنارہے گا: امریکی سفیر

امریکہ کے نئے سفیرکینیتھ جسٹر نے کہاہے کہ امریکہ ترک وطن کرنے والوں کا ملک رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ ایچ۔1 بی سمیت ویزا سہولتوں پر جاری نظرثانی صرف بہتری کے لئے ہے۔ جناب جسٹر کا یہ بیان ان رپورٹوں کے درمیان سامنے آیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایچ۔1بی ویزا ضابطوں کو سخت بنانے پر غور کررہا ہے، جس سے تقریباً ساڑھے سات لاکھ ہندوستانیوں کو امریکہ چھوڑنا پڑے گا۔ البتہ امریکی حکومت نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے۔ سفیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پالیسی تقریر میں جناب جسٹر نے کہا کہ امریکہ اور بھارت عالمی صحت سیکورٹی کے ایجنڈے پر بھی کام کررہے ہیں۔