ریڈیو فیچر: آواز کا جادوگر

محمد رفیع

آواز کے جادوگر محمد رفیع کے گائے ہوئے گیہوں میں غیر معمولی گیت وہ ہیں جو انہوں نے اداکار شمی کپور اور مزاحیہ اداکار جانی واکر کے لئے گائے۔ یہ گیت اتنے پیچیدہ ہیں کہ انہیں گانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ محمد رفیع نے ہر کسی اداکار کے لئے اس کے کردار کی مناسبت سے اپنی آواز کو ڈھالا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ رفیع صاحب کا گانا سن کر بآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ گیت انہوں نے کس اداکار کے لئے گایا ہے۔

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چالیس کی دہائی میں فلم لیلی مجنوں میں خان مستان مرکزی گلوکار تھے اور رفیع صاحب ایک گانے کے کورس میں شامل تھے جبکہ ستر کی دہائی میں بنی فلم لیلی مجنوں میں محمد رفیع مرکزی گلوکار تھے اور خان مستان کورس میں شامل تھے۔ محمد رفیع کی آواز میں بے پناہ لچک تھی اور اسی وجہ سے وہ اپنی آواز کو اس طرح پیش کرتے تھےکہ پردۂ سیمی پر بالکل ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ اداکار خود گانا گارہا ہو۔ اردو سروس نے محمد رفیع صاحب پر یہ خصوصی فیچر ترتیب دینے میں یہ خیال رکھا ہے کہ ان سے متعلق تمام اہم گوشوں کو اپنے سامعین تک پہنچایا جاسکے۔ لیجئے سماعت فرمائے آواز کا جادوگر محمد رفیع۔