ریڈیو فیچر: خاموش بغاوتوں کا شاعر

کیفی اعظمی

کیفی اعظمی ایک آزاد خیال اور جدت پسند شاعر تھے۔ کیفی صاحب کو ابتدائی دنوں میں یہ بات بہت عجیب لگتی تھی کہ فلموں میں شاعروں کو پہلے سے طے شدہ دھن پر لکھنا پڑتا تھا۔ مخصوص انداز میں ایک بار کیفی صاحب نے کہاتھا کہ فلمی گانے لکھنا ایک ایسا کام ہے جیسے کسی مردے کی قبر پہلے سے تیار کرلی جائے اور پھر اسے بعد میں اس سائز میں فٹ کرنے کی کوشش کی جائے۔ کیفی صاحب کے مطابق لوگ ان کے کام سے مطمئن تھے اور ان کا یہ دعویٰ سچ بھی تھا کہ کیونکہ فلم کاغذ کے پھول تو ہٹ نہیں ہوئی لیکن کیفی صاحب کے گانوں نے ضرور دھوم مچا دی۔ جیسے وقت نے کیا کیا حسیں ستم ۔ اس طرح کی اور اہم جانکاریاںموجود ہیں فیچر خاموش بغاوتوں کا شاعر کیفی اعظمی میں۔