ریڈیوفیچر: عظیم ہدایت کار- سہراب مودی

سہراب مودی

فلمسازی کی شروعات سے پہلے ہمارے ملک میں پارسی ڈرامہ کمپنیوں کے خالص تجارتی ڈراموں کا بول بالا تھا لہٰذا جب متحرک تصویریں اور پروجیکٹرز بازار میں آئے تو ان کی نمائش سب سے پہلے تھیٹٔرس میں ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ آج تک سنیما گھروں کو تھیٔٹر ہال کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

سہراب مودی ایک ایسے فنکار تھے جنہوں نے ڈراموں کو نہ صرف فلموں کے قالب میں ڈھلتے دیکھا بلکہ وہ اسی انقلاب کا حصہ رہے۔ یہ فیچر ایک کوشش ہے سہراب مودی صاحب کی زندگی اور ان کے غیر معمولی کام کو پیش کرنے کی۔سہراب مودی کا زمانہ وہ زمانہ تھا ڈرامہ شائقین تھیٹر سے منھ موڑ کر سنیما کی جانب راغب ہورہے تھے۔ سہراب صاحب نے ماحول کی مناسبت سے اپنے ڈرامے خون کا خون کو فلمی پیرائے میں پیش کردیا اور وہ فلم کامیاب بھی رہی۔

سماعت فرمایٔے فیچر عظیم ہدایت کارسہراب مودی ۔