دہشت گردی تخریب کاری کی جڑ: رائے سینا ڈائیلاگ میں سشما سوراج کا بیان

آج ملک کے تمام اخبارات نے رائے سینا ڈائیلاگ کانفرنس میں وزیرخارجہ سشما سوراج کے بیان کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ اخبار ایشین ایج نے اس حوالے سے تحریر کیا ہے کہ محترمہ سشما  سوراج نے اپنی تقریر میں طاقت کے استعمال اور سرکاری سرپرستی میں پنپنے والی دہشت گردی کے حوالے سے بالترتیب چین اور پاکستان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ  میں چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال اور دھمکیوں کو 21 ویں صدی میں جاری نہیں رہنا چاہئے۔ اخبار کے مطابق دہشت گردی کو تخریب کاری کی جڑ قرار دیتے ہوئے انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ کچھ حکومتیں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے چین-پاکستان-شمالی کوریا کے درمیان نیوکلیائی توسیع کیلئے گٹھ جوڑ پر کہا کہ طویل عرصے سے جاری اس گٹھ جوڑ پر دنیا نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔