سپریم کورٹ کا فلم پدماوت کی نمائش کے حق میں فیصلہ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب پورے ملک میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کی پورے ملک میں نمائش کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اسی سے  متعلق روزنامہ ٹریبیوں کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت میں ثقافتی جارحیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہندوستان جیسے کثیر جہتی ملک میں تو اس کی بالکل جگہ نہیں ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ نے ملک میں چند ریاستوں کے ذریعے فلم پدماوت کے ساتھ کیے جارہے سلوک پر اپنے فیصلے سے فلم کی نمائش کی راہ ہموار کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستوں کو فلم کی نمائش کے ساتھ ساتھ امن وقانون کی صورت حال برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی ہے۔ واضح رہے کہ چند ریاستیں فلم پدماوت کی نمائش کے خلاف مہم چلارہی  تھیں۔