وینزویلا: سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان تصادم، 18 ہلاک

جنوبی وینزویلا میں 18 افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب سونے کی ایک کان پر غیر قانونی قبضے کو لے کر سیکورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مقامی اخبار کے مطابق سونے اور ہیرے کی کانکنی کے لئے مشہور اس علاقے میں جھڑپ کے دوران ایک عورت سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔بولیور کے گورنرجستو نوجویرا نے بتایا کہ ایک فوجی یونٹ کے افسر نے بتایا کہ جھڑپیں ہفتے کو اُس وقت شروع ہوئیں جب فوج اطلاع ملنے کے بعد سی کیپرا کان پر حملہ کرنے کے لئے پہنچی۔ وینزویلا کے دور دراز کے علاقے میں غیر قانونی کانوں پر جھڑپیں آئے دن ہوتی ہیں۔