بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج

پورٹ الیز بیتھ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔بھارت نے ڈربن میں پہلا ایک روزہ میچ 6 وکٹ سے جیتا تھا اور دوسرا میچ سنچورین میں 9 وکٹ سے جبکہ تیسرا میچ کیپ ٹاؤن میں 124 رن سے جیتا تھا۔