جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ساتھ فوجی کشیدگی میں کمی کا خواہاں

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ کوریائی جنگ کے دوران بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لئے وہ پوری کوشش کرے گا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ دونوں کوریاوں کے درمیان سر براہ میٹنگ کی زمین تیار کرنے کی جانب پہلے قدم کے طور پر وہ دونوں کے درمیان فوجی کشیدگی کو کم کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔ وزارت اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری وفد کے جنوبی کوریا کے دورے سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے ۔ جنوبی کوریا کی جانب سے یہ بیان شمالی کوریا کے اعلیٰ سطحی وفد کے تین روزہ دورے کے اختتام کے بعد آیا۔ اس وفد کی قیادت شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے کی ۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے صدر مون کو بات چیت کے لئے پیانگ یانگ آنے کی بھی دعوت دی۔