روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں اقوام متحدہ کی شمولیت

بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کے متنازعہ عمل  میں اقوام متحدہ کو شامل کرنے کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔بنگلہ  دیش کے جنویئر وزیر خارجہ شہر یار عالم نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی کو اس عمل میں اس لئے شامل کرنا چاہتا ہے تاکہ اس پر یہ الزام نہ لگایا جا سکے کہ وہ پناہ گزینوں کو ان کی مرضی کے خلاف میانمار بھیج رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں سے اقوام متحدہ کے حکام کی موجودگی میں ایک فارم بھرنے کے لئے کہا جائے گا۔