ساؤتھ سوڈان:اقوام متحدہ کے امن مشن میں 2300 ہندوستھانی فوجی شامل ہوں گے

تقریباً2300 ہندوستانی فوجی اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل ہونے کے لئے ساؤتھ سوڈان جا رہے ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنل امان آنند نے بتایا کہ جنگ زدہ ساؤتھ سوڈان میں امن اور معمول کی زندگی دوبارہ واپس  لانے کے اقوام متحدہ کی کوششوں میں حمایت کرنے کے لئے تقریباً2300 فوجی وہاں بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن فوجیوں کو بھیجا جا رہا ہے ان کا تعلق گڑھوال رائفلز کی انفینٹری بٹالین سے ہے۔