سری لنکا: قومی اتحاد کی حکومت  پرصدر اور وزیر اعظم کے درمیان اختلافات

سری لنکا میں مستقبل کی قومی اتحاد کی حکومت کے بارے میں صدر میتھری پالا سری سینا اور وزیر اعظم رانل وکرما سنگے کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ خبر ہے کہ صدر نے وزیر اعظم سے انتخابات میں اپنی یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی کی خراب کار کردگی کی ذمہ داری لیتے ہوئے مستعفیٰ ہو نے کے لئے کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پارٹی قومی اتحاد کی اس وقت قیادت کر رہی ہے ۔ صدر کے دفتر سے ایک بیان جاری کہا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے بلدیاتی ادروں میں جہاں کسی کی واضح اکثریت نہیں ہے ۔یو این پی کے ساتھ حکومت سازی کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ۔ اسی دوران یو این پی ارکان پارلیمنٹ کا ایک دھڑا صدر کی قیادت والی سر لنکا فریڈم پارٹی سے الگ ہو کر اپنی خود کی حکومت بنانے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔