امریکہ اور جنوبی کوریا ،شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی سر گرمیوں سے متعلق شرائط پر متفق

امریکہ اور جنوبی کوریا ،شمالی کوریا کے ساتھ مزید سفارتی سر گرمیوں سے متعلق شرائط پر متفق ہو گئے ہیں۔ نائب صدر مائک پینس کے مطابق امکان ہے کہ اس سے امریکہ کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر براہ راست بات چیت کی راہ ہموار ہو جائے ۔

جنوبی کوریا میں موسم سرما کے اولمپک کھیلوں سے واپس آتے ہوئے ،فضائیہ کے ایک طیارے میں سوار جناب پینس نے واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ،شمالی کوریا کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھے گی لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ بات چیت کا امکان بھی کھلا رکھے گی۔ بات چیت  کےیہ امکانات شمالی کوریا،جنوبی کوریا اور امریکہ کے مابین کئی مہینے تک جاری کشیدگی کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ یہ کشیدگی شمالی کوریا کی ، نیو کلیائی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش پر پیدا ہوئی تھی۔