وزیر اعظم کاتین ملکوں کا دورہ مکمل ،وطن واپسی

وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں فلسطین ،متحدہ عرب امارات اور عمان کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔ یہ عمان اور فلسطین کا تیس سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے ۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس دورے سے ان ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمان کے ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت سبھی شعبوں میں خاطر خواہ تیزی آئے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ عمان کا ان کا دورہ ان کے انتہائی یادگار دوروں میں سے ایک ہے ۔ متحدہ عرب امات میں وزیر اعظم نریندر موید اور ولی عہد شیخ محمد بن زید انہیان نے جامع کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے دبئی میں چھٹی عالمی سرکاری چوٹی میٹنگ میں ٹیکنا لوجی برائے ترقی میں کلیدی خطبہ بھی دیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے انہیں ’گرینڈ کالر‘ یعنی طوق عظیم کے اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز بھارت اور فلسطین کے درمیان رشتوں کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ وزیرا عظم نے کہا کہ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے عمان میں شاندار ملاقات کی جس سے بھارت ،اردن کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔