ریڈیو کا عالمی دن آج

آج ریڈیو کا عالمی دن ہے ۔ یہ دن ریڈیو کی طاقت کو یاد کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو کروڑوں لوگوں تک پہنچتا ہے اور دنیا کے ہر گوشے کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریڈیو کی دنیا سے وابستہ سبھی لوگوں کو مبارکباد دی ہے جن میں اس صنعت میں کام کرنے والے افراد اور سامعین شامل ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ہمیشہ تعلیم و تفریح کا ذریعہ بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور وہ ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعہ لگا تار ایسا محسوس کر رہے ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی نے ریڈیو کے عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ ایک ٹوئٹ میں محترمہ ایرانی نے کہا کہ یہ مواصلات کے انتہائی طاقتور وسیلوں میں سے ایک ہے اور اس نے کئی طرح سے لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاہے وزیر اعظم کی من کی بات ہو یا گانے ،ریڈیو رنگا رنگ پروگرام لوگوں تک پہنچاتا ہے ۔3 نومبر 2011 کو یونیسکو کی 36ویں جنرل کانفرنس میں آج کے دن کو ریڈیو کا عالمی دن قرار دیا گیا تھا ۔ اس سال ریڈیو کے عالمی دن کا موضوع ہے ’ریڈیو اور کھیل کود‘۔