ناگا لینڈ: سابق وزیر اعلیٰ ریو ریاستی اسمبلی کےلئے بلا مقابلہ منتخب

ناگالینڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور این ڈی پی پی کے امیدوار نیپھیو ریو کو ریاستی اسمبلی کے لئے بلا مقابلہ چن لیا گیا ہے ۔ ان کے حریف نے کل اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے ۔ ناگالینڈ اور میگھالیہ دونوں ہی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے نامزدگی واپس لینے کا عمل کل شام ختم ہو گیا۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ناگا لینڈ کے اعلیٰ انتخابی افسر ابھیجیت سنہا نے کہا کہ جنبا ریو کے حریف اور این پی ایف کے امیدوار ریو نے کوہیما ضلع کی شمالی انگامی دوئم سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس لے لی ہے ۔ جناب ریو این ڈی پی پی کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے555 پولنگ اسٹیشنوں سے ویب کاسٹنگ کی جائے گی اور باقی ایک ہزار 641 پولنگ اسٹیشنوں پر ویڈیو گرافی کی جائے گی۔اس دوران میگھالیہ میں 372 امیدوار 60 رکنی اسمبلی کے لئے چناؤ میدان میں ہیں۔ اعلیٰ چناؤ افسر کے مطابق 372 امیدواروں میں سے 340 مرد اور32 خاتون امیدوار ہیں۔دونوں ریاستوں میں نئی اسمبلیوں کے لئے پولنگ اس مہینے کی 27 تاریخ کو ہوگی۔