جموں و کشمیر: سری نگر میں ایک دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر میں سری نگر کے کرن نگر علاقےمیں سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر کے قریب گھرےہوئےدہشت گردوں کےخلاف جاری مہم میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے ۔ ریاستی پولس سر براہ ایس پی وید نے ایک ٹوئٹ میں لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ دہشت گردوں سے علاقے کوخالی کرانے کی کارروائی آخری مراحل میں ہے ۔ حفاظتی دستوں کا ماننا ہے کہ ایک اور دہشت گرد ابھی بھی زیر تعمیر عمارت میں چھپا ہوا ہے ۔ دہشت گردوں نے کل سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔