انڈونیشیا: ملوکا کے سمندر میں زلزلہ

انڈونیشیا میں مکوکا کے سمندر میں آج ایک زلزلہ آیا ۔ریختر پیمانے پر جس کی شدت پانچ اعشاریہ نو تھی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ سمندر میں 36 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جو ٹرناتے سے 85 کلومیٹر شمال۔مغرب میں مرکوز تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے کہاکہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور ابھی تک کسی نقصان کی بھی خبر نہیں ہے۔