پاکستان: سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ

پاکستان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے سپریم کورٹ کے ایک جج کی رہائش گاہ کے پاس فائرنگ کی، جو معزول وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے معاملوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق جسٹس  احسان کی رہائش گاہ کو آج دو بار نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹّو اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فائرنگ کے اس واقعے کی مذمت کی ۔ جسٹس احسان سپریم کورٹ کی اُس بنچ کا بھی حصہ تھے، جس نے پنامہ پیپرس معاملے میں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔