کھٹوعہ عصمت دری معاملہ

 کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کے معاملے میں ماخوذ آٹھوں ملزمان آج ضلع اور سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور فاضل جج سے نارکو ٹسٹ کرانے کی درخواست کی۔ کٹھوعہ کے ضلع اور سیشن جج نے ریاستی کرائم برانچ سے کہا کہ ملزمان کو فرد جرم کی نقل دی جائے اور اِس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے اِس مہینے کی 28 تاریخ مقرر کی جائے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ایک نابالغ بھی ہے۔ اُس نے جوڈشیل مجسٹریٹ کو ایک درخواست دی ہے، جس کی آج بعد میں سماعت کی جائے گی۔