بنگلہ دیش میں بھگدڑ میں دس خواتین کی موت،جانچ کا حکم

بنگلہ دیش میں گزشتہ روز بھگدڑ مچنے ار دل کا دورہ پڑنے سے کم از کم دس خواتین اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ چٹھوگرام ضلع کے ایک گاؤں میں افطار کی ضروری اشیا لینے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر الیاس حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ سٹکنیا اُپ ضلع میں واقع مدرسہ پلےگراؤنڈ کے سامنے پیش آیا جہاں ایک اسٹیل فیکٹری کے حکام کے ذریعہ دی جانے والی ساڑیا ں اور نقد رقم حاصل کرنے کے لئے تقریباً 35 ہزار افراد جمع ہوئے تھے۔ اس واقعہ کی چھان بین کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔