کولکاتہ نے راجستھان کو ہرایا

آئی پی ایل کرکٹ میں کل رات ایڈن گارڈنس میں کولکاتا نائٹ رائڈرس نے راجستھان رائلس کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے گیند بازی کرتے ہوئے کولکاتا ٹیم نے 19 اوورمیں راجستھان کے سبھی کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ جس میں کلدیپ یادو کے چار وکٹ کا بڑا اہم رول رہا۔ راجستھان صرف 142 رن ہی بناسکا۔ بعد میں میزبان ٹیم نے دو اوور پہلے ہی میچ جیت لیا.  اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے اورپلے آف میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ۔ راجستھان چوتھے نمبر پر ہے ۔ پوائنٹ ٹیبل میں سن رائزرس حیدرآباد سر فہرست ہے جبکہ چنئی سوپر گنگس دوسررے نمبرپر ہے۔ آج شام آٹھ بجے ممبئی انڈینس کا مقابلہ کنگز الیون پنجاب سے ہوگا۔