ترکی: سمندر کے راستے یونان جاتے ہوئے 7 افغان تارکین وطن ہلاک

ترکی کے ساحلی گارڈوں نے کہا ہے کہ سمندر کےر استے یونان جاتے ہوئے 7 افغان تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم ڈوبتی ہوئی کشتی سے 12 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، ان میں سے مبینہ طور پر ایک ایرانی اسمگلر ہے۔ منگل کے روز ایک بیان میں ساحلی گارڈوں نے کہا کہ خبر ملنے کے بعد مغربی صوبے کناکالے میں لوگوں کو بچانے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز بھیجا گیا ہے۔ وہاں ایک کشتی ملی ، جو آدھی ڈوبی ہوئی تھی۔