جموںوکشمیر: دہشت گردانہ حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

جموں و کشمیر میں کل سہ پہر اننت ناگ ضلع کے بیج بہرا قصبے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس جوان ہلاک ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے آکاشوانی کو بتایا کہ خصوصی پولیس افسر عبدالرشید کو اس وقت بازو میں سنگین زخم آئے، جب نامعلوم دہشت گردوں نے قصبے کے پادشاہی باغ علاقے میں ایک پولیس گاڑی پر حملہ کر دیا۔ ایس پی او عبدالرشید نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے تلاش کارروائی شروع کر دی ہے۔