ممبئی : صدر جمہوریہ نے کیا نمائش کا دورہ

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے ممبئی میں ٹروم بے میں بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز میں ایٹمی توانائی کے شعبے سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایٹمی توانائی شعبے کی کئی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو زراعت سے لیکر ادویات اور کچرے کے بندوبست سے لیکر توانائی کے کثیر شعبوں نیوکلیائی تکنیک کے استعمال کیلئے میں دنیا بھر میں ترقی یافتہ ملکوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔