نیپال کیلئے بھارتی امداد

بھارت نے نیپال کے لال باکیا، باگ متی اور کملا دریاؤں پر پشتوں کی تعمیر اور دریائی تربیت کے لیے اٹھارہ کروڑ سات لاکھ نیپالی روپے کی رقم آج جاری کی ہے۔ نیپال میں بھارتی سفیر منجیو سنگھ پوری نے توانائی، آبپاشی اور آبی وسائل کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر سنجے شرما کو آج کاٹھمنڈو میں اس رقم کا چیک سونپا۔ اس موقعے پر توانائی، آبپاشی اور آبی وسائل کے وزیر برشا مان پُن بھی موجود تھے۔ نیپال کے اِن دریاؤ میں پشتوں کی تعمیر کا مقصد سیلاب پر قابو پانا اور آبی وسائل کا انتظام ہے، جس سے بھارت اور نیپال کے دریاؤ کے آس پاس آباد لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔×