سلامتی کونسل میں غزہ-اسرائیل سرحد پر ہوئے تشدد پر تبادلۂ خیال

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے غزہ۔ اسرائیل سرحد پر ہوئے تشدد پر تبادلہ خیال کے لئے کل رات ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ پیر کے روز یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولے جانے کے بعد شروع ہوئے اس تشدد میں 50 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہوئے احتجاج کے دوران ایک ہزار 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق بیان کے مسودے میں ہلاکتوں پر خاص طور پر غصے اور صدمے کا اظہار کیا گیا ہے اور اس واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں سبھی فریقوں سے تحمل برتنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔یہ میٹنگ کویت کی اپیل پر طلب کی گئی تھی۔