شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی بات چیت منسوخ

شمالی کوریا نے ، جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے معاملے پر آج جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت منسوخ کردی ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کے تقریبا ایک سو جنگی طیاروں نے جمعہ سےمیکس تھنڈیر نامی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے سی این اے نے کہا ہے کہ یہ مشقیں اشتعال انگیز اور حملے کی ریہرسل ہیں۔ جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت ، جس پر اس ہفتے کے شروع میں رضامندی ہوئی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی زون میں ہونے والی تھی۔پیانگ یانگ نے اپنے لیڈرکِم جون اُن  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اگلے مہینے کی 12 تاریخ کو ہونے والی سربراہ میٹنگ بھی منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایک امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ فوجی مشقیں اشتعال انگیز نہیں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ جناب ٹرمپ اور جناب کِم کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی تیاری جاری رکھیں گے۔