بنگلہ دیش: بدعنوانی کے معاملے میں خالدہ ضیا کو ضمانت ملی

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں آج ضمانت دے دی۔ عدالت عالیہ نے ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی 72 سالہ سربراہ کو 21 ملین بنگلہ دیشی روپے کے خرد برد کی پاداش میں 8فروری کو 5 سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ رقم غیر ملکی عطیات کی شکل میں ضیا ٹرسٹ کے لےے آئی تھی۔ ہائی کورٹ نے 12 مارچ کو ضیاءکو عبوری ضمانت دی تھی جسے بعد میں بدعنوانی مخالف کمیشن اور حکومت نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔