کاویری تنازعہ: سپریم کورٹ میں کرناٹک کی دلیل مسترد

سپریم کورٹ نے کرناٹک کی اِس دلیل کو رد کردیا کہ کاویری انتظامی اسکیم کے مسودے کو فی الحال حتمی شکل نہ دی جائے، کیونکہ ریاست میں نئی سرکار کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ عدالت عالیہ نے مرکز سے کہا ہے کہ اِسکیم کی اُس دفعہ میں رد وبدل کیا جائے، جس کے تحت مرکزی سرکار کو کاویری کے پانی کی تقسیم کے بارے میں وقتاً فوقتاً چار جنوبی ریاستوں کو ہدایت دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ان ریاستوں میں تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالا اور پڈوچیری شامل ہےں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں ایک بینچ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے کہا کہ اسکیم میں رد وبدل کی جائے اور کل اِسے منظوری کے لےے پیش کیا جائے۔