ہاکی سیریز: اسپین نے بھارت کو ہرایا

بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم کل رات میڈر میں پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اسپین سے صفر – تین سے ہار گئی۔ دوسرا میچ آج رات ہندستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ رانی رام پال کی قیادت والی ہندستانی ٹیم کی عالمی کپ کی تیاریوں کا ایک حصہ ہے۔عالمی کپ اگلے مہینے کی 21 تاریخ سے لندن میں شروع ہوگا۔