انڈو نیشیا : سوماترا میں زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سوماترا میں کل زلزلہ آیا۔ ریختر پیمانے پر جس کی شدت  چھ تھی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔ سوماترا کے جنوب مغرب میں پدانگ سے 246 کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا۔ فوری طور پر سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔