صدر جمہوریہ کا تین ملکی دورہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اس ماہ کی 16 سے 22 تاریخ تک تین ملکوں یونان، سوری نام اور کیوبا کے دورے پر جائیں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں ہفتے کے روز ایتھنز کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ ایک بڑا وفد ہوگا جس میں اسٹیل کے وزیر مملکت وشنو دیوا سائی بھی شامل ہیں۔ نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری سبراتا بھٹاچاریہ نے کہا کہ صدر کووند اپنے دورے کے دوران یونان کے صدر پروکوپس پاؤلو پیولیس سے ملاقات کریں گے۔ جناب کووند 19 تاریخ کو سری نام کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ صدر ڈیزائر ڈیلانو بیوٹرس سے تبادلۂ خیال کریں گے اور سرکاری سطح کی مذاکرات میں بھی حصہ لیں گے۔ آخری مرحلے میں صدر جمہوریہ 21 اور 22 جون کو کیوبا کے دورے پر ہوں گے۔ وہ کیوبا کے صدر کینل برموڈیز کے ساتھ وسیع تر معاملات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔