ریزروبینک کو مزید اختیارات کی ضرورت: ارجت پٹیل

سرکاری بینکوں کے پھنسے ہوئے قرضوں کے پیش نظر ریزرو بینک کو سرکاری شعبے کے بینکوں کی نگرانی کیلئے مزید اختیارات کی ضرورت ہے۔ یہ بات آر بی آئی کے گورنر اُرجیت پٹیل نے اُس وقت کہی جب وہ آج نئی دلّی میں خزانے کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے سامنے حاضر ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹنگ کے دوران گورنر کو قانون سازوں کی جانب سے پھنسے ہوئے قرضوں، بینک فراڈ، رقم کی قلت اور دوسرے معاملوں پر مشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع نے بتایا کہ جناب پٹیل نے ارکان کو یقین دلایا کہ نظام کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ آر بی آئی کا سرکاری شعبے کے بینکوں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے۔ جناب پٹیل نے پنجاب نیشنل بینک میں فرار جوہری نیرَو مودی اور اُس کے ساتھیوں کی جانب سے کیے گئے مبینہ فراڈ کے بارے میں بھی سوالوں کے جواب دیے۔