بھارت کو امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے بھارتی فوج کے لئے ‘اے ایچ۔ 64 ای’ اپاچی طرز کے 6 جنگی ہیلی کوپٹر 930 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کے ایک سودے کو منظوری دیدی ہے۔ اس معاہدے کو منظوری کے لئے امریکی کانگریس کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اگر اس پر کسی رکن نے اعتراض نہ کیا تو یہ سودا منظور ہوجائے گا۔ بوئنگ اور اس کے بھارتی ساجھیدارٹاٹا نے بھارت میں ایک پلانٹ میں اپاجی فیوزلیگس تیار کرنے شروع کردیئے ہیں، لیکن کل رات جس سودے کی منظوری دی گئی ہے وہ امریکی کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ہیلی کوپٹر فروخت کرنے کےلئے ہے۔ ہیلی کوپٹروں کے علاوہ اس سودے میں رات میں دیکھنے والے سینسر، جی پی ایس گائڈینس اور سینکڑوں ہیل فائر اور فضا سے فضامیں مارکرنے والےاسٹنگر میزائل شامل ہیں۔