نیرو مودی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ممبئی کی خصوصی عدالت نے پنجاب نیشنل بینک میں گیارہ ہزار 400 کروڑ روپے کی جعلسازی کے اصل ملزم نیرو مودی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ نے برطانیہ میں نیرو مودی کی موجودگی کی تصدیق کردی تھی۔ کالے دھن کو جائز بنانے کے روک تھام سے متعلق قانون کے تحت اس معاملے کی سماعت کرنے والے خصوصی جج سلمان اعظمی نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ گرفتاری کا وارنٹ مودی اور دس دوسروں کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔