اترپردیش : مین پوری سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک

اترپردیش کے مین پوری ضلعے میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں ایک عورت سمیت 18 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 16 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔13 زخمیوں کو مین پوری ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ تین کو جن کی حالت نازک ہے اٹاوہ کے سیفئی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کو ریفر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والے افراد کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور حکام سے کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے حادثے میں مرنے والے افراد کے رشتے داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ زخمی جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔