بھارت- امریکہ تجارتی تعلقات

بھارت اور امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی امور پر توجہ دینے کی غرض سے جامع گفتگو کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ تجارت اور صنعت کے وزیر سریش پربھو اور امریکہ کے وزیر تجارت ولبر روز  اور امریکہ کے تجارتی نمائندے روبرٹ لائٹزر کے درمیان کئی میٹنگوں کے بعد کیا گیا۔ جناب پربھو نے امریکہ کے دو روزہ دورے کے اختتام پر کل واشنگٹن میں ہندوستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ اب بھارت اور امریکہ اپنی باہمی تجارتی کو توسیع دینے کیلئے کام کریں گے۔