امریکہ چین تجارتی جنگ

امریکہ نے 200 ارب ڈالر مالیت کی چین کی برآمداتی اشیا کو فہرست میں شامل کیا ہے جو محصولات سے متاثر ہوسکتی ہے۔ اس قدم سے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ جب امریکہ نے 34 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کی تھیں تو چین نے بھی جوابی کارروائی کی تھی، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا تھا۔ امریکی تجارتی نمائندہ دفتر ان اشیاءکے بارے میں سماعت کرے گا جنہےں فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ فہرست کو قطعی شکل دینے میں تقریباً دومہینے لگیں گے۔ اس دوران ٹرمپ یہ فیصلہ کریں گے کہ محصولات عائد کی جائیں یا نہےں۔