عالمی کپ فٹبال: فائنل میں فرانس کا مقابلہ کروشیا سے

کروشیا نےتاریخ سازکارنامہ انجام دیتے ہوئے کل رات ماسکو میں انگلینڈ کو دو ایک سے ہراکر پہلی بار عالمی کپ فٹبال کے فائنل میں جگہ بنالی۔ اضافی وقت میں ماریو مانجوکچ کے گول کے بدولت کروشیا نے شروعات میں پچھڑنے کے باوجود زور دار واپسی کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ مقررہ وقت تک یہ میچ ایک ایک گول سے برابری پر تھا، لیکن 109 ویں منٹ میں کروشیا نے گول کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ اتوار کو فائنل میں کروشیا کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔