برطانیہ کا افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد دوگنی کرنے کا فیصلہ

صدر ڈونل ٹرمپ کی افغانستان کی سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مزید فوجیوں کی تعیناتی کی اپیل کے بعد برطانیہ نے وہاں اپنے فوجیوں کی تعداد دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا کہ حکومت مزید 440 فوجی افغانستان بھیجے گی اس طرح وہاں برطانوی فوجیوں کی کل تعداد 1100 ہوجائے گی جو طالبان اور داعش سے لڑنے میں افغان فوجیوں کی مدد کریں گے۔ یہ تمام فوجی کابل میں تعینات رہیں گے۔