بھارت دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت

کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت اگلے چند برسوں میں پچاس کھرب ڈالر کی معیشت والا ملک بننے کی جانب گامزن ہوجائے گا، جبکہ اگلے تقریباً 16 سال میں یہ سو کھرب ڈالر کی معیشت والا ملک بن جائے گا۔

سال 2017 کے لیے عالمی بینک کے نئے اعداد وشمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے، جناب پربھو نے کہا کہ یہ بہت سی ڈھانچہ جاتی، شعبہ جاتی اور سماجی اور معاشی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مستقبل قریب میں اس کے مزید نتیجے دیکھیں گے۔ مجموعی اندرون ملک پیداوار جی ڈی پی کے اعتبار سے بھارت فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ سال 2017 میں بھارت کی جی ڈی پی ، 25 کھرب 97 ارب ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ اسی عرصے میں فرانس کی جی ڈی پی، 25 کھرب 82 ارب ڈالر تھی۔