بھارت و برطانیہ کے درمیان قانونی پیشہ وروں کے تجربات کے لین دین کے بارے میں معاہدہ

بھارت اور برطانیہ نے مختلف عدالتوں اور ٹریبونلس کے سامنے تنازعات کے حل کے لئے قانونی پیشہ ور افراد اور سرکاری عہدیداروں کے ذریعے تجربے کے تبادلے سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ قانون کے وزیر روی شنکر پرساد اور برطانیہ کے انصاف کے وزیر ڈیوڈ گاؤک نے لنند میں حالیہ دورے کے دوران اس سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ اس مفاہمت نامہ پر دستخط کا مقصد ان قانونی معاملات میں باہمی تعاون بڑھانا ہے جو ماہرین اور تربیت کے تبادلے کے ذریعے دونوں ملکوں میں جوڈیشیل اور قانونی پیشہ ور افراد کے درمیان زیادہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔