بھارت تعمیر نو اور ترقی سے متعلق یوروپی بینک کا 69واں شیئر ہولڈربن گیا

بھارت تعمیر نو اور ترقی سے متعلق یوروپی بینک کا 69واں شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔ اس طرح مذکورہ بینک کے دائرہ کار کے تحت آنے والے خطوں میں بھارتی کمپنیوں کے ساتھ اور زیادہ مشترکہ سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یوروپی بینک کے صدر سوما چکربرتی نے کل لندن میں بتایا کہ بھارت نے پچھلے سال دسمبر میں رکنیت کیلئے درخواست دی تھی۔ بورڈ آف گورنرس نے اس سال مارچ میں اتفاق رائے سے اس درخواست کے حق میں ووٹ دیا اور اس ہفتے رکنیت کا پورا عمل مکمل ہوگیا۔