افغانستان: دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 11ہوگئی

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں محکمہ تعلیم کے کمپاؤنڈ پر دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر گیارہ ہوگئی ہے۔ دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والے سبھی گیارہ افراد محکمہ تعلیم کے ملازم تھے۔ اس واقعے میں کم از کم دو حملہ آور ملوث تھے اور دونوں ہی مارے گئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔