ومبلڈن: روجرفیڈر کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں پچھلی بار کے چمپئن اور آٹھ مرتبہ کے فاتح روجرفیڈرر کل رات کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ 20 بار کے گرانڈ سلیم چمپئن اور نمبر ایک کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے فیڈرر کو آٹھویں نمبر کے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے دو۔ چھ، چھ ۔ سات، سات۔ پانچ، چھ۔ چار اور تیرہ۔ گیارہ سے شکست دی۔ ادھر دوسرے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا، جنہوں نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت لئے۔ آج خواتین کے سنگلز فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔