اسرائیلی حملہ میں تین فلسطینی ہلاک

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں ایک خاتون اور اس کے چھوٹے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حماس کے ذریعے اسرائیلی علاقے میں درجنوں راکٹ داغے جانے کے بعد کل اسرائیل نے یہ حملے کئے۔ غزہ  پر ہوئے ان حملوں میں حماس کا ایک ملی ٹینٹ بھی ہلاک ہوا ہے اور کم از کم 12 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔ اسرائیل کی دفاعی فورسز آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ غزہ میں اس کی ایک موٹر گاڑی پر ملیٹنٹوں کے حملے کے بعد تشدد بھڑک اٹھا۔