انڈونیشیا میں پھر زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا کے لومبوک جزیرے میں اتوار کے روز آنے والے شدید زلزلے کے بعد جمعرات کے روز بھی 5.9 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگوں میں ایک بار پھر دہشت پھیل گئی۔ اتوار کے روز جو زلزلہ آیا اس میں 164 سے زیادہ ہلاک اور 1400 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ امریکہ کی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے دس کلو میٹر نیچے تھا۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر راحت رساں ایجنسی کے ترجمان ستوپو پرونگروہونے کہا کہ اتوار سے لیکر اب تک 355 جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔